Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لئے بہترین ملک ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داود

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مزید اقدامات کررہے ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس)مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لئے بہترین ملک ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں، ریگولیٹری ریفارمز، ٹیرف ریشلائزیشن اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات والے انڈیکس میں 11 درجے ترقی سے سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر تجارت ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقاتکے دوران کہیں، وفد کی قیادت فیڈریشن کے صدر مجید عزیز نے کی۔اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لئے بہترین ملک ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں، ریگولیٹری ریفارمز، ٹیرف ریشلائزیشن اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات والے انڈیکس میں 11 درجے ترقی سے سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہوگیا ہے۔۔عبدالرزاق داود کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مزید اقدامات کررہے ہیں جس میں ریگولیٹری گلوٹین پروگرام کو ملک میں شروع کردیا ہے جس سے کاروبار کرنے کے لئے اور زیادہ آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بہتر انتظامات کئے ہیں۔ ملکی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری اور موجودہ حکومت کے عزم پر بات کرتے ہوے مشیر تجارت نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں رواں سال اکتوبر میں فیڈریشن ”انویسٹ ان پاکستان” کے نام سے کانفرنس منعقد کررہے ہیں۔ اس حوالے سے فیڈریشن کے صدر نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود کو اپنے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح سے وہ ملک میں سرمایہ کاری کو مدعو کررہے ہیں۔۔ ملک میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے فیڈریشن کے اقدامات سے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ ”ٹوئرزم اور ہاسپیٹیبلٹی” شو کا انعقاد کریں گے جس سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو سیاحت کے شعبے میں لایا جائے گا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے اقدامات کو سراہاہ اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More