پاکستان بھر میں 14 سے 18 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں
اسلام آباد: پاکستان بھر میں بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا 18 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مغرب، بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی، جس کے نتیجے میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،
15 اگست سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارشوں کی توقع ہے۔ادھر، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل 15 اگست سے داخل ہوگا اور بارشوں کے اسپیل 18 اگست جاری رہنے کی توقع ہے۔
مزید بتایا کہ بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات، سوراب، آواران، مستونگ، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، کچھی، سبی، پنجگور، کوہلو، موسی خیل، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، ژوب، زیارت، شیرانی اور مکران میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پکنک پوائنٹس پر جانے سے گریز کیا جائے، بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنیکا خدشہ ہے، عوام بجلی کیکھمبوں، موبائل کے استعمال سے گریز کریں۔