Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان برسلز میں انسداد دہشت گردی کا 9 واں ڈائیلاگ

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان برسلز میں انسداد دہشت گردی کا 9 واں ڈائیلاگ

برسلز/اسلام آباد:  پاکستان اور یورپی یونین نے جمعرات کو برسلز میں انسداد دہشت گردی کا نواں ڈائیلاگ کامنعقد کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وفود نے 2019 کے سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے فریم ورک میں سکیورٹی کے معاملات پر اپنی وسیع تر مصروفیت کے حصے کے طور پر انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ یورپی یونین اور پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس سے لڑنے کے لئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ڈائیلاگ نے علاقائی اور عالمی چیلنجز بشمول افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی طرح دیگر علاقوں میں سکیورٹی کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔ بیان کے مطابق فریقین نے کثیرالجہتی فورمز میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعاون کی اہمیت پر زور دیا، اس میں اقوام متحدہ کا فریم ورک اور گلوبل کائونٹر ٹیررازم فورم میں اشتراک شامل ہے جس کی یورپی یونین 2022 سے شریک سربراہی کررہی ہے۔

یورپی یونین اور پاکستان نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام اور انسداد، غیر ملکی جنگجوئوں کی بھرتی اور نقل و حرکت، آف لائن اور آن لائن بنیاد پرستی، دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بہترین طریقوں کے تبادلے اور ٹھوس تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ متعلقہ وفود کی قیادت یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں سکیورٹی اور دفاعی پالیسی کے ڈائریکٹر میکیج اسٹیڈیک اور پاکستان کی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید نے کی۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More