لاہور(نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر لڑے گایوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکشمیرنہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کامقدمہ دنیاکی ہرعدالت میں لڑے گا،آج نہیں توکل کشمیر آزادہوکررہے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیریوں کو ظلم و ستم کرکے دبانے کی بھارتی سازش بُری طرح ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دُنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا،آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،مودی کو مظلوم کشمیریوں کے لہو کاحساب دینا ہوگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زندہ دلانِ لاہورآج شام ریلی میں بھر پور شرکت کرکے کشمیر سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے۔