Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز

راولپنڈی:   پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتے طویل مشق 13 اکتوبرکونیشنل کانٹرٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیشنل کانٹرٹیررازم سینٹرنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جب کہ مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستے بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں اور دوست ممالک کیدرمیان تاریخی و فوجی تعلقات بہتربنانا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ پاک روس افواج کی انسداددہشتگردی شعبے میں ساتویں دوطرفہ مشترکہ مشق ہے، مشق میں حصہ لینے والے دستے ایک دوسرے کے باہمی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More