Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان میں 266 بھارتی قیدی موجود ہے، بھارتی قیدیوں میں 49 سویلین قیدی اور 217 ماہی گیر شامل ہے۔ترجمان

اسلام آباد:  پاکستان اور بھارت کے مابین ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا تھا،

 معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فہرست ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی، پاکستان میں 266 بھارتی قیدی موجود ہے، بھارتی قیدیوں میں 49 سویلین قیدی اور 217 ماہی گیر شامل ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن، نئی دہلی کے ایک افسر کو دی، بھارت کی جیلوں میں کل 462 پاکستانی قید ہے، پاکستانی قیدیوں میں381 شہری قیدی اور 81 ماہی گیر ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More