Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اقدامات کیلئے 50کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کو 50کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کااعلان کردیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے، اے ڈی پی کی جانب سے رقم پاکستان کو کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔

جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے بچاؤ کا پروگرام، منصوبہ بندی، تیاری اور رسپانس کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرے گاجبکہ جامع سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔

پروگرام کے تحت خطرات پر مبنی فنانسنگ ماڈل کے ذریعے مالی معاونت کے نئے طریقوں کو متعارف کرایا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے نفاذ میں معاونت کیلئے پاکستان کودس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے۔ معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More