Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اناڑی کے ہاتھوں دنیا میں تماشا بن گیا ہے۔احسن اقبال

اگر پی ایم ایل (ن)کی حکومت برقرار رہتی تو ہماری جی ڈی پی کا حجم 350 ارب ڈالر ہوتا

اسلام آباد (نیوز پلس)سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن)احسن اقبال نے کہاہے کہ دنیا جس پاکستان کوایمرجنگ معیشت سمجھتی تھی اسیلنگرخانہ معیشت بنا دیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے باہر احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس اور بجلی مہنگی ہو چکی ہے اسی طرح آٹا 70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا، چینی 80 روپے کلو ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ایم ایل (ن)کی حکومت برقرار رہتی تو ہماری جی ڈی پی کا حجم 350 ارب ڈالر ہوتا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اناڑی کے ہاتھوں دنیا میں تماشا بن گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More