کراچی(نیوز پلس) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 119 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤکا رجحان جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس میں 119 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی سے 31 ہزار 765 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔