کراچی(نیوز پلس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اب تک ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔کاروبار کے آغاز سے ابتک ہنڈریڈ انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ521 پوائنٹس کے اضافے سے40 ہزار 792پرٹریڈ کررہی ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ 481 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 155.13سے کم ہو کر 155.10کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔