پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے: ثانیہ مرزا
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اپنے پروگرام دی مرزا ملک شو کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کی ذہنیت پر تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہاب ریاض اپنی اہلیہ زینب چوہدری کے ہمراہ بطور مہمان شریک ہوئے تھے جس میں دونوں سے میزبان ثانیہ اور شعیب نے دلچسپ سوالات پوچھے۔
ویڈیو میں وہاب ریاض نے بتایا کہ ہاں جی بے چاری لڑکیاں ہی معصوم ہوتی ہیں ہم تو بے چارے برے لوگ ہیں، لڑکوں کوئی اچھی عادت ہی نہیں ہوتی۔وہاب ریاض کی بات کاٹتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا یہ ہیکہ ہم پیدا ہوتے ہیں، ہمیں پیار ملتا ہے اس کے بعد ڈانٹ سے کام شروع ہوتا ہے، پہلے والدین سے پھر بیویوں سے اور پھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
شعیب ملک کی بات مکمل ہوتے ہی ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں اس شو کے ذریعے تمام لوگوں کو ایک بات کہنا چاہوں گی اور میرے خیال سے زینب بھی اتفاق کریں گی کہ پاکستان کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔
ثانیہ مرزا نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لیے آپ دوسرے شو پر جائیں یہ شو اس کے لیے نہیں ہے۔
جواب میں شعیب ملک کہتے ہیں کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت ہے۔
واضح رہے کہ 21 جنوری اتوار کی صبح ثانیہ مرزا کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی۔
یاد رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تھا۔