Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر،موڈیز نے پاکستان کا معاشی منظرنامہ منفی سے مستحکم قرار دے دیا

پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر،موڈیز نے پاکستان کا معاشی منظرنامہ منفی سے مستحکم قرار دے دیا

اسلام آ باد (نیوز پلس) پاکستانی میعشت کے لئے اچھی خبری۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی” موڈیز انویسٹرز سروس” نے پاکستان کا معاشی منظرنامہ (آوٗٹ لک) "منفی” سے تبدیل کرکے مستحکم قرار دے دیا۔وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی (بی تھری) کے طور پر نئے سروے کے ذریعے تصدیق کردی۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق معاشی آوٗٹ لک کی (منفی) سے مستحکم درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے،حکومت مستقبل میں تیز ترین، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن رہے گی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیے جانے کی خبر کو سماجی رابطے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے ملک کی معیشت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے کامیاب اقدامات اور مضبوط طویل مدتی ترقی کے لیے بنیاد فراہم کرنے کی عکاس ہے۔جبکہ دوسری جانب موڈیز انوسٹرز سروس کے جاری بیان میں پاکستانی حکومت کو تصدیق کی گئی کہ ملک میں طویل جاری کی جانے والی مقامی اور غیر ملکی کرنسی اور غیر محفوظ قرضوں کی درجہ بندی بی تھری اور آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کردیا گیا ہے۔موڈیز کے مطابق آؤٹ لک میں یہ تبدیلی ادائیگیوں میں توازن، پالیسی ایڈجیسمنٹ کی حمایت اور کرنسی کی لچک کے باعث سامنے آئی ہے۔موڈیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی اور اس کی تعمیر نو میں وقت لگے گا لیکن اس طرح کے اقدامات بیرونی خطرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کے نتیجے میں ملک کے مالیاتی امور زیادہ تر قرضوں کی سطح کے ساتھ کمزور ہوئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعہ پاکستان کی جاری مالی اصلاحات قرضوں کے استحکام اور حکومتی لیکویڈیٹی سے متعلق خطرات کو کم کردیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More