Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی معشیت میں بہتری اور مہناگئی میں کمی ہو رہی ہے، ایشائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

پاکستانی معشیت میں بہتری اور مہناگئی میں کمی ہو رہی ہے،  ایشائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔

اسلام آباد:   ایشائی ترقیاتی بینک  نے پاکستان کی معاشی ترقی مں بہتری اور افراد زر میں مزید کمی پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے لیکن معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی پاکستانی معیشت کے رجحان میں بہتری کی شرط ہوگی، مہنگائی کی شرح سال 2023 تک 29.2 فیصد تک کی سطح پر تھی جو 2024 میں کم ہو کر 23.4 فیصد پر آ چکی ہے۔

اے ڈی بی  کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں افراط زر (مہناگئی) زائد رہی جبکہ دوسری  ششماہی میں ملک میں مہناگئی کی شرح میں کمی ہوئی جس کے بعد دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے پاکستان میں مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More