Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی قوم آخری سانس تک لڑنے والی قوم ہے۔وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں کیلئے پاکستان ہر حد تک جائے گا

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کیلئے پاکستان ہر حد تک جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کے خطرناک نتائج ہونگے، پاکستانی قوم آخری سانس تک لڑنے والی قوم ہے، پاکستان جنگ کا آغاز نہیں کرنا چاہتا، جنگیں مزید مسائل کا سبب بنتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امن پسند ہوں اور جنگ کے خلاف ہوں، میرا یقین ہے جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے، آپ ایک مسئلہ حل کرنے کے لیے جنگ کرتے ہو تو تین چار اور مسائل سامنے آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ سے غیر متوقع نتائج سامنے آتے ہیں، اب تک افغانستان اور عراق میں بھی جنگیں ہوچکی ہیں، ان سے دوسرے مسائل سامنے آگئے، ایسے مسائل جو جنگ کی وجہ بننے سے بھی شدید ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام مذاہب کے لوگوں کو مذہبی آزادی دی، اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ بھارت آر ایس ایس کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More