Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی فلم اسٹار میرا حیدر آباد میں جلوہ گر ہوں گی

اداکارہ میرا کو پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹریبیوٹ جمعہ 6 نومبر 2020 کو پیش کیا جائے گا

حیدرآباد (نیوزپلس) صدارتی ایوارڈ یافتہ فلم اسٹار میرا حیدرآباد میں پہلی بار جلوے بکھیریں گی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں فلم اسٹار میرا اور معروف آرگنائزر سلیم گڈو کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ میرا کو پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹریبیوٹ جمعہ 6 نومبر 2020 کو پیش کیا جائے گا جس میں فلم اسٹار میرا اپنی دل کش پرفارمنس کا جادو جگائیں گی۔

میرا کا ٹریبیوٹ حیدرآباد کے انڈس ہوٹل میں ہوگا، اس حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی حیدرآباد میں شو نہیں کیا تھا، بہت دنوں سے محبتوں اور پیار کرنے والوں کے شہر حیدرآباد میں شو کرنے کی خواہش تھی جو 6 نومبر کو پوری ہوگی۔

میرا نے کہا کہ مجھے سندھ کی دھرتی سے محبت کی خوشبو آتی ہے، اجرک کا رنگ مجھے بہت پسند ہے۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے شو میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More