مظفر آباد(نیوز پلس)پاکستانیوں نے اپنی عید مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے منسوب کردی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد سمیت پورے آزاد کشمیر میں ریلیاں نکالی گئیں۔پاکستانی سیاستدان کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے آزادکشمیر میں اکٹھاہوگئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، رہنما ن لیگ اقبال ظفر جھگڑانے مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ نماز عید ادا کی۔نمازعید کے اجتماع کے بعد بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدرکاکہنا تھا کہ پاکستان 70سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن آپ کی دہلیزپر بیٹھا ہے،پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیاکسی غلط فہمی کاشکارنہ رہے،پاکستان کاہرفردمسئلہ کشمیرپریک زباں ہے،مسئلہ کشمیرکواجاگرکرناہمارافرض ہے،اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیرسے متعلق کم ازکم11قراردادیں ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ انتہا پسند مذہبی وزیراعظم سے ہے جوپہلے گجرات کا قصائی تھاوہ اب کشمیر کا قصائی بن چکا ہے۔(ن) کے رہنماء ظفراقبال جھگڑا نے کہا کہ بھارت نے آئین میں تبدیلی نہیں کی بلکہ پاکستان اورکشمیر پر حملہ کی کوشش کی ہے۔ہندوستان کی حرکت سے پورے خطے کے امن کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔