اسلام آ باد (نیوز پلس) انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ(آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا۔ اعلامیے میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ پاکستان کا اقتصادی اصلاحات پروگرام درست سمت پر ہے، مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ درست رہا۔آئی ایم ایف کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے پالیسی پر عمل درآمد سے معیشت مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔