ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لئے 120 رنز کا ہد دیا تھا۔
نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ بارش کے باعث کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو بھارتی بلے بازوں نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور کپتان روہت شرما نے شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں ہی گیند باؤنڈری کائن کے باہر پھینکتے ہوئے 8 رنز بنا لئے۔
ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن تھوڑا لڑکھڑاگئی ، کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر 12 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے، بھارت کی دوسری وکٹ 19 کے اسکور پر کپتان روہت شرما کی گری، جو شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنا کر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
یسری وکٹ کا نقصان بھارت کو اکشر پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 58 کے اسکور پر 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار یادیو تھے جو 89 کے مجموعے پر حارث رؤف کی گیند پر 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔