ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش کے ہاتھوں سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پندرہویں میچ میں بنگلہ دیش نےسری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 124 رنز بنائے، میچ میں سری لنکن اوپنر پتہم نسانکا 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن اور رشاد حسین نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیے۔
تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بنگلادیشی بیٹر توحید ہردوئی 40 اور لٹن داس نے 36 رنز بنائے جبکہ محمود اللّٰہ نے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔
میچ میں سری لنکا کے نوان تھوشارا نے 18رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سر لنکا کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا، پہلے لیچ میں جنوبی افریقہ نے اسے 6 وکٹوں سے شکست دے تھی۔