Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیکس درجہ بندی: پاکستان کی 9 درجہ بہتری کیساتھ 128ویں پوزیشن

پاکستان سرکاری اخراجات، خدمات سے متعلق بالترتیب 148اور 158ویں نمبر پر ہے

ٹیکس درجہ بندی میں پاکستان 9 درجہ بہتری کے ساتھ 128ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

آکسفیم اینڈ ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن نےسال 2020 کی اپنی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق عدم مساوات انڈیکس کم کرنےکےعزم میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔


رپورٹ کےمطابق رواں سال 9 درجہ بہتری کے ساتھ پاکستان 128ویں پوزیشن پر آگیا ہے، پاکستان سرکاری اخراجات، خدمات سے متعلق بالترتیب 148اور 158ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکس درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر71واں ہے جبکہ لیبر میں 158ممالک میں سے پاکستان 116ویں نمبر پر ہے۔


آکسفیم اینڈ ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے قبل 158میں سے 26 ممالک صحت پر بجٹ کا 15فیصد خرچ کر رہے تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 103ممالک میں ہر 3 میں سے ایک محنت کش بنیادی حقوق اور تحفظ سے محروم ہے۔ رپورٹ آئندہ ہفتےورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل جاری کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More