Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیلر سوئفٹ کا ویانا میں کنسرٹ منسوخ

ٹیلر سوئفٹ کا ویانا میں کنسرٹ منسوخ

ویانا:   آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ کر دئے گئے۔

واضح رہے کہ ٹیلرسوئفٹ 8،9 ااور 10 اگست کو ویانا کے آرٹسٹ پیپل اسٹیڈیم میں پرفارن کرنا تھا جس میں اندازے کے مطابق 65 ہزار افراد نے شریت ہونا تھا۔

کنسرٹس کے منتظمین کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے سٹیڈیم میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹس منسوخ کئے گئے،

 آسٹریا کی پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا ایکس پر سکیورٹی سروسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ خطرے کی جلد ہی نشاندہی کر لی گئی، تدابیر کی گئیں اور ایک سانحے کو ہونے سے روک دیا گیا۔

آسٹریا کی وزارت داخلہ میں پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل فرانز روف نے صحافیوں کو بتایا کہ آسٹریا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیلر سوئفٹ کے پروگرام مرکزی مشتبہ افراد کے ممکنہ اہداف میں شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مرکزی مشتبہ شخص کے اپارٹمنٹ سے کیمیائی مادہ ضبط کیا اور دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر قریبی گھروں اور نرسنگ ہوم کے کچھ حصے کو پہلے ہی محفوظ کر دیا گیا تھا۔

دونوں مشتبہ افراد انتہا پسندی کی طرف آن لائن مائل ہوئے اور انہوں نے حملوں کی تیاری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان نے، تو خود ساختہ اسلامک سٹیٹ دہشت گرد گروپ سے وفاداری کا عہد بھی کیا تھا۔ 19 سالہ نوجوان آسٹریائی شہری کو بدھ کی صبح لوئر آسٹریا کے صوبے ٹرنیٹز سے گرفتار کیا گیا۔ اور اس کے بعد دوپہر کے وقت دوسری گرفتاری دارالحکومت ویانا میں ہوئی۔

 تاہم دوسرے مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے عمر یا اس کی جنس کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔آسٹریا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وارننگ کی سطح بلند ہے اور اس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More