Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیلرسوئفٹ کے کانسرٹ ملکی معیشتوں کے لئے فائدہ مند قرار

ٹیلرسوئفٹ کے کانسرٹ ملکی معیشتوں کے لئے فائدہ مند قرار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جس بھی ملک میں جاتی ہیں وہاں کی معیشت بہتر بنا دیتی ہیں۔

فارن پالیسی میگزین کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے لندن کو 38 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے ٹوکیو کو 22 کروڑ 80 لاکھ کا ریونیو ملا، میکسیکو سٹی کو 6 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا جبکہ آسٹریا میں کنسرٹ منسوخ ہونے سے ملکی معیشت کو 6 کروڑ ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:  ٹیلر سوئفٹ کا ویانا میں کنسرٹ منسوخ

 

رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کو 22 کروڑ 80 لاکھ کا ریونیو ملا، میکسیکو سٹی کو 6 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا  جب کہ  آسٹریا میں کانسرٹ منسوخ ہونے سے ملکی معیشت کو 6 کروڑ  ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گيا ہے۔

عالمی اقتصادی ماہرین ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے ملکی معیشت کے فائدے کو سوئفٹونومکس ‘‘Swiftonomics’’ کا نام دیتے ہيں۔

واضح رہے کہ ٹیلرسوئفٹ 8،9 ااور 10 اگست کو ویانا کے آرٹسٹ پیپل اسٹیڈیم میں پرفارن کرنا تھا جس میں اندازے کے مطابق 65 ہزار افراد نے شریت ہونا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹس منسوخ کئے گئے،

 آسٹریا کی پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More