Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ویزے منسوخی پر جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں : چینی وزارت خارجہ

امریکی اقدام چینی طلبا،محققین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

بیجنگ (نیوز پلس ) عوامی جمہوریہ چین نے امریکہ کی جانب سے چینی طلبا، محققین کے ویزے منسوخ کرنے کے عمل کو سیاسی، نسلی امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ،چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا ہے کہ امریکی اقدام چینی طلبا،محققین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،چین اپنے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔


یہاں یہ واضح رہے کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک ہزار چینی طلبہ اور محققین کے ویزے منسوخ کیے ہیں ، امریکی میڈیا کے مطابق چینی طلبہ اور محققین کے ویزے 29 مئی کے صدارتی حکم نامے کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کے شعبہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سربراہ چیڈ وولف نے کہنا تھا کہ مخصوص چینی طلبہ اور محققین کے چینی فوج سے اندرون خانہ رابطوں کی وجہ سے خطرہ ہے کہ وہ حساس تحقیقی مواد چوری کرسکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More