وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار، چیلنجز سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ ای
اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے،خطاب
بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 10+3 تعاون منصوبہ بندی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے، علاقائی اقتصادی انضمام میں پیش رفت جاری ہے، مالی اور غذائی تحفظ کا تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون میں توسیع جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے، مستحکم ترقی کا مطالبہ مضبوط ہوا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔