اسلام آباد (نیوز پلس)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو مہنگی گیس دینا چاہتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ گیس ملتی نہیں اور مہنگی گیس دینے کا کہا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزراء توانائی سے متعلق اپنے پالیسی بیان واپس لیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو رد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔