Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہماری وجہ سے قائم ہے ۔ مرکزی سینئر نائب صدر ق لیگ ڈاکٹر غلام رضا چنا

ہماری جماعت نے وزیر اعظم عمران خان کے ظہرانے میں شرکت نہ کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے

کراچی (نیوزپلس) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو اس بات کا اچھی طرح معلوم ہونا چاہیئے کہ وفاق اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہماری وجہ سے بنی ہے اور ہماری وجہ سے کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر غلام رضا چنا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی اتحادی جماعتوں کو ساتھ نہ لے کر چلنی والی پالیسی اختیار کر کے بڑی غلطی کر رہے ہیں ق لیگ پی ٹی آئی کی اتحادی ضرور ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہماری جماعت کو اہم معاملات میں مشاورت نہ کریں اور مشاورت میں شامل نہ کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس بات کا باخوبی علم ہونا چاہیئے ہماری جماعت نے کن مشکل حالات میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا اگر یوںہی وزیر اعظم عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد کو ٹھیس پہچناتے رہے تو اس کا نقصان عمران خان حکومت کا ہو گا اتحادیوں کو کچھ نہیں جائے گا ،مرکزی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو جو وعدے ہماری جماعت کے ساتھ کیئے تھے وہ ابھی تک وفا نہیں ہوئے وہ کیئے گئے وعدے نظر انداز کرتے چلے آ رہے ہیں ،ان کا مزید کہان تھا کہ اب ہمارے کارن بھی ہمپر سوالات اٹھاتے ہیں اور ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ ہم حکومت کے ساتھ کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ڈاکٹر غلام رضا چنا نے حکومت کو انتباء کیا کہ ہماری جماعت کو اتنا مجبور نہ کیا جائے کہ جس سے حکومت کو نقصان ہو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ اپنے میں چھپے دشمنوں کو تلاش کریں جو ان کو نقصان کا باعث بن رہے ہیں ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More