اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری منظوری کرلی گئی۔ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے سمری متفقہ طور پر منظور کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں منظور کی گئی نئی سمری صدر کو بھجوادی گئی ہے، کابینہ میں ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی گئی، سیکشن 255 کے رول میں لفظ توسیع کا اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔