ننکانہ صاحب (نیوز پلس)وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ نادرا سینٹر کا افتتاح کر دیا، سینٹر کے قیام سے گردونواح کے دیہاتوں میں مکین لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے-سینٹر میں لوگوں کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن فنکشن مہیا کیا گیا ہے-اس سنٹر سے روزانہ 120 سے زائد افراد اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے-اس موقع پر میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ نادراہ اور پاسپورٹ کے زیادہ سے زیادہ دفاتر کھلنے چاہیئں -علاقہ مکینوں نے اس مثبت قدم کا خیر مقدم کیا اور تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ ادا کیا-