وفاقی وزیرقانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے کورٹ آف ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کی ملاقات
ملاقات میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان اور ڈنمارک دونوں میں عدالتی نظام کے ڈھانچے اور کام کے بارے میں ایک بصیرت انگیز بات چیت ہوئی۔ جسٹس احسن نے شرکاء کو ڈنمارک کی عدلیہ کے کام کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وزیر قانون نے پاکستان میں جاری ان عدالتی اصلاحات اور اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاجن کا مقصد کارکردگی اور انصاف تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

دونوں اطراف نے مستقبل میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بین الاقوامی عدالتی تعاون میں جسٹس احسن کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے جسٹس احسن کو ایک اثاثہ قرار دیا اور قانون اور انصاف کے شعبے میں ان کے شاندار کیریئر کو سراہا۔
ملاقات پاکستان اور ڈنمارک کی حکومت عدلیہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔
