کراچی (نیوز پلس) کنو نیر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سندھ حکومت میں پیشکش کو عجیب مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلا ول بھٹو کی ایم کیو ایم کو کی گئی پیشکش سے ان کی نیت سامنے آگئی، اب ہمیں کوئی غلط فہمی نہیں کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا منصوبہ کیا ہے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کو وفاقی حکومت سے سخت مایوسی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے سخت مایوسی کے باوجود ہم حکومت نہیں گرائیں گے اور نہ ہی اپنے عوام کی نظروں میں گریں گے۔