Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل

حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیوز پلس)حکومت نے بالاخر جمعیت علمائے اسلام سے مذاکرات کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل۔ کور کمیٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخواا میں فوری غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کروانے کا بھی فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے وزیراعظم اپوزیشن کے تحفظات سننے کو تیار ہو گئے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فوری غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔مذاکراتی کمیٹی میں چاروں صوبوں سے نمائندے شامل ہوں گے جو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے مطالبات بھی سنے گی اور انہیں آزادی مارچ کی کال واپس لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گی۔کور کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو اس وقت معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ دیگر کئی خطرات درپیش ہیں۔ حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کو غیر ملکی دوروں پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعطم نے کمیٹی کو بتایا کہ دورہ چین توقعات سے زیادہ کامیاب رہا جبکہ ایران اور سعودی عرب تنازع پر بھی ثالثی کی کوششوں پر سعودی عرب نے مثبت جواب دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More