Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے شاہر اہ کشمیر پر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

افتتاحی تقریب کے دوران 10 ہزار پودے لگائے گئے ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے شاہر اہ کشمیر پر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شاہراہ کشمیر پر شجرکاری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ تھے۔تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد اسکاؤٹس کے رضاکاروں نے شرکت کی اس موقع پر وزیر داخلہ کو کلین گرین اسلام آباد پہل کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا اسلام آباد انتظامیہ نے مون سون میں 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے آج کی افتتاحی تقریب کے دوران 10 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More