اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چلان ہو گااورتین بار چلان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا، فرنٹ دونوں سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہو گا،لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی، بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی اور ڈیوٹی آفیسر کے خلاف کارروائی ہو گی، اکثر اوقات ٹریفک افسران ٹریفک جام کے وقت غائب ہوتے ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری ون اور ٹو چیف کمشنر اور آئی جی سے میٹینگ کریں اور انہوں نے ایک ہفتے کے اندر پالیسی پر عمدارمد شروع کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور اس کے لیے تیس ستمبر ڈیڈ لائن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت جاری کیں