نیویارک(نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیرسے اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کے انعقاد پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ اجلاس سے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول ہوئی، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔