واشنگٹن(نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن جنوبی ایشیا کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لاکھوں کشمیریوں کے استصواب رائے سے حل نہیں کیا جاتا،پاکستان خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل کی اس مشترکہ ذمہ داری کو نبھا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسٹیٹ آفس واشنگٹن پہنچے جہاں انہوں نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٗں کے درمیان پاک۔ امریکہ تعلقات اور اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ دورہ ایران اور سعودی عرب کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے مائیک پومپیو کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر خارجہ نے مائیک پومیپوکو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ پانچ ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو کے ذریعے محصور کر رکھا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذرائع مواصلات پر تاحال پابندی عائد ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جا سکے۔
شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاوشوں سے 40 سالہ طویل محاذ آرائی کے بعد سیاسی حل کے ذریعے امن کی نوید سنائی دے رہی ہے، پاکستان خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل کی اس مشترکہ ذمہ داری کو نبھا رہا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تاریخی اعتبار سے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاوشیں ہمیشہ سود مند ثابت ہوئی ہیں اور دونوں ممالک کے لیے یکساں مفید رہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع دوطرفہ پاک – امریکا تعلقات کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ملاقات میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان کے سیاسی تصفیے، افغان امن عمل اور پرامن ہمسائیگی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.