Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب وزیرِ خارجہ میولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفونک رابطہ

ترکی اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی،ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب وزیرِ خارجہ میولود چاوش اوغلو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماوں کے درمیان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہنا تھاکہ ترکی اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی،ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، ترکی نے ہمیشہ اہم امور پر پاکستان کے نقطہ ء نظر کی حمایت کی ہے، پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکی کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے ترکی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ہم ترک صدر رجب طیب اردگان کے بے حد شکر گزار ہیں،کشمیر کا مسئلہ جنوری 1948 سے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس تنازع کے ضمن میں سیکورٹی کونسل کی گیارہ قراردادیں ریکارڈ کا حصہ ہیں،ترکی،مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کرفیو کے خاتمے اور نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلونے کہا کہ ترکی اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اگلے ماہ منعقد ہونیوالے اجلاس بالخصوص او آئی سی رابط گروپ برائے کشمیر میں ملاقات پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More