لاہور(نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اسپورٹس لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے۔پنجاب اسٹیڈیم میں یونیورسٹی اسپورٹس لیگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں دورحاضرمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، نوجوان اس کا بہترحل تلاش کرسکتے ہیں، آپ اسپورٹس میں حصہ لیں پنجاب حکومت آپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے موقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانیوالوں کوبیرون ملک بھجوائیں گے۔وزیر وزیر اعلی ٰ عثمان بزدار نے لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لئے دو کروڑ کے نقد انعامات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیگ میں 4 ہزار500 طلبا حصہ لیں گے۔