Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم گالیاں نکالیں اور وزراء مذاکرات کا جھانسہ دیں، ممکن نہیں۔احسن اقبال

حکومتی مذاکرات کی پیشکش بغل میں چھری، منہ پہ رام رام کے مترادف ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزادی مارچ روکنے سے متعلق مذاکرات کے لئے قائم کی گئی حکومتی کمیٹی کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم گالیاں نکالیں اور وزراء مذاکرات کا جھانسہ دیں، ممکن نہیں َمرکزی سیکرٹری جنرل پی ایم ایل (ن) احسن اقبال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ نااہل اور نالائق حکومت قومی، دفاعی، خارجی سلامتی و بقاء کا مسئلہ بن چکی ہے، اسے جانا ہوگا۔احسن اقبال نے کہاکہ احتجاج عوام کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، خود دھرنے دینے والے کیسے اعتراض کر سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ مفتی یو ٹرن فضائل دھرنا اور استعفی پر اپنے فتاوی کا مطالعہ کریں،حکومتی مذاکرات کی پیشکش بغل میں چھری، منہ پہ رام رام کے مترادف ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے میں سکول بند رہے، چینی صدر کا دورہ نہ ہوسکا، اب بچوں کی تعلیم کا خیال آ رہا ہے؟ مذاکرات سے پہلے عمران خان 2014 کے دھرنے پہ قوم اور نواز شریف سے معافی مانگیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی، سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر چڑھائی کرنے والے کس منہ سے آج درس دے رہے ہیں؟ سول نافرمانی، ہنڈی، منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ لاو کے نعرے آج بھی لوگوں کے ذہن میں محفوظ ہیں۔احسن اقبال کا مزید کہان تھا کہ ایک طرف نالائق وزیراعظم مذاکراتی ٹیم کا دھوکہ دیتا ہے، تودوسری جانب سیاسی مخالفین کو گالیاں دیتا اور تضحیک کرتا ہے،موجودہ حکومت کے پاس اپنی نالائقی اور نااہلی پر مبنی کارکردگی کے لئے کوئی بیانیہ موجود نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More