Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی پاک فوج کے مسیحی افسر جولئین معظم جیمز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی پاک فوج کے مسیحی افسر جولئین معظم جیمز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد

اسلام آباد:   وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسر جولئین معظم جیمز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل جولئین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انکی محنت ولگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔

اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر جنرل جولیئن معظم جیمز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی و دفاع کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میجر جنرل جولئین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انکی محنت ولگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More