Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے اور قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی ضرورت پر زور

وزیر اعظم کا پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے اور قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی ضرورت پر زور

جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے،جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے، شہبازشریف

 اسلام آباد:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے اور قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

 پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے۔

انہوں نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مجوزہ جیم سٹون سینٹرز کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی شہرت کے حامل متعلقہ  ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور اسلام آباد جیم سٹون سینٹر کو اگست 2027ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیر اعظم نے بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے پالیسی فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مجوزہ جیم سٹون سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب کرنے اور جیم سٹون انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

 اجلاس میں وزیر اعظم کو جیم سٹون انڈسٹری کی ترویج کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ نئی منظور شدہ جیم سٹون پالیسی پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے چار سیشنز کا انعقاد کیا گیا، اسلام آباد میں جیم سٹون سینٹر کے قیام کے حوالیسے شاہراہ دستور پر جگہ کا تعین کیا جا چکا ہے، اسلام آباد جیم سٹون سینٹر میں بین الاقوامی معیار کی ویلیو ایڈیشن سروسز، سرٹیفیکیشن ،انکیوبیشن سینٹر اور ٹریڈ سینٹر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،  سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر بھی موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جیم سٹون کے حوالے سے جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More