منامہ(نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔اس حوالے سے مرکزی تقریب منامہ میں سخیر محل میں منعقد ہوئی۔وزیر اعظم عمران خان کی سخیر محل آمد پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان، بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر ان کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بحرین پہنچے تھے۔ بحرین پہنچنے پر بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم مانامہ کے الغدیبیہ کے شاہی محل پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے 2 طرفہ تعلقات پر سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ بحرین ہے، جس میں وہ بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔