Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کی ملاقات

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور بورڈ آفیشلز خوشگوار موڈ میں نظر آئے

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کی ملاقات۔وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن حکام کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے 10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے میدانوں کو آباد کرنے کی غرض سے آنے والی سری لنکن ٹیم کے آفیشلز نے ملاقات کی،ملاقات میں پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغاز باعث مسرت ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور بورڈ آفیشلز خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔واضح رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More