Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان رواں برس دسمبر میں 3 ملکوں کے دورے پر جائیں گے۔ذرائع

وزیر اعظم 15 سے 21 دسمبر کے دوران یعنی صرف 6 دنوں میں بحرین، سوئٹزر لینڈ اور ملائیشیا کا دورہ مکمل کریں گے

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان رواں برس کے آخری مہینے (دسمبر) کے وسط میں 3 ممالک سوئیزرلینڈ،بحرین اورملائیشاء کے دورے پر روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دسمبر کے وسط میں 3 غیر ملکی دوروں کا شیڈول حتمی مراحل میں ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان 15 سے 21 دسمبر کے دوران یعنی صرف 6 دنوں میں بحرین، سوئٹزر لینڈ اور ملائیشیا کا دورہ مکمل کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اس دوران جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین جائیں گے، وہیں سے وہ 17 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔اپنے سوئٹز رلینڈ کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعطم 19 دسمبر کو 3 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے جہاں سے وہ 21 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More