Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ

سابق صدر آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے

اسلام آباد(نیوز پلس) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے ملک، سیاست اور معیشت نہیں چل رہی، عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا پمز ہسپتال کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا، نااہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولتیں لینا سابق صدر کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق صدر کو طبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ہم سے آئینی اور جمہوری حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود سابق صدر آصف زرداری کا حوصلہ بلند ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومت مخالف مارچ میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More