اسلام آ باد (نیوز پلس) وزیرِ اعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ سعودی قیادت کو خطے کی موجودہ صورتِ حال اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران سائن کیے گئے ایم او یوز پر پیش رفت کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان امریکا روانگی سے قبل سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔با ثوق ذرائع کے مطابق کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم رابطے جاری ہیں، وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کا حتمی شیڈول دو سے تین روز تک مکمل کرلیا جائے گا۔وزیرِ اعظم عمران خان سعودی قیادت کو سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران سائن کیے گئے ایم او یوز خصوصاً آئل ریفائنری کے قیام میں سہولت کاری کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔