لاہور(نیوز پلس)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت دور کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا جس کے تحت روزانہ 5 ہزار ٹن گندم خیبرپختونخوا بھجوائی جائے گی، وزیراعلی نے آٹے بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کیا تھا۔آٹے اورگندم کا بحران، پنجاب کا بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ، وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں خیبر پختونخواہ کو روزانہ گندم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی، پانچ ہزار میٹرک ٹن گندم خیبرپختونخوا بھجوایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب تک بحران ختم نہیں ہوجاتا پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے کے پی حکومت سے تعاون جاری رکھے گا۔