Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ارشد ندیم کو10 کروڑ روپے اور گاڑی کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ارشد ندیم کو10 کروڑ روپے اور گاڑی کا تحفہ

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10کروڑ روپے کا چیک اورہنڈا سوک کا ر”پی اے کے“92.97کی چابی پیش کی

اہل خانہ کا پرخلوص استقبال،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ رضیہ پروین کو گلے لگایا، مبارکباد دی، ساتھ بٹھایا، کافی دیر باتیں کیں

گھر کے اندر خود جاکر ارشد ندیم کے اہلخانہ سے ملاقات اہلخانہ کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں،اولمپئین ارشد ندیم نے وزیر اعلی مریم نواز کو اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے آگاہ کیا

اولمپیئن ارشد ندیم اور انکے والدین نے وزیر اعلیٰ کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا، ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا‘مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا، کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی

لاہور:   ’ہیرو کی پذیرائی“کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خودمیاں چنوں کے نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں۔ 101 پندرہ ایل میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے پر خلوص استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ رضیہ پروین کو گلے لگایا اور مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گھر کے اندر خود جاکر ارشد ندیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اولمپئین ارشد ندیم نے اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے آگاہ کیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ہنڈا سوک کا ر”پی اے کے“92.97کی چابی پیش کیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا اور ارشد ندیم کے کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔ اولمپیئن ارشد ندیم اور انکے والدین نے وزیر اعلیٰ کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ،چیف سیکرٹری، اے سی ایس ساوتھ،اے آئی جی ساوتھ،سیکرٹری سپورٹس،کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنراور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More