Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال ڈویژن کے لیے 80کروڑ روپے کے 7 منصوبوں کا افتتاح کردیا

صحت انصاف کارڈ ہولڈر کا 10بڑے نجی اسپتالوں میں مفت علاج ہوگا

 

ساہیوال (نیوز پلس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال ڈویژن کے لیے 80کروڑ روپے کے 7 منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ساہیوال، چیچہ وطنی، عارف والا سمیت دیگر علاقوں کے 20لاکھ سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ کی سہولت حاصل کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈر کا 10بڑے نجی اسپتالوں میں مفت علاج ہوگا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار سرکاری ملازمین تک بھی بڑھایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More