اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ذہنی آلودگی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے وہ نئے پاکستان میں ایک ارب درخت تو نہیں لیکن ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم قوم کو آج بتاتے کہ اس تاریخ ساز قانون سازی پر آپ کی حکومت نے اب تک صفر عمل درآمد کیا ہے ملک وقوم کا وقت ضائع کرنے کے بجائے یہ دونوں قوانین نکالیں اور ان پر عمل کریں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے نوازشریف کے گرین پاکستان پر دو سال بعد ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگادی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب درخت بھی اسی نامعلوم سیارے پر ہیں جہاں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دی جارہی ہیں۔مریم اورنگزیب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے فروری دو ہزار سترہ میں گرین پاکستان پروگرام شروع کیاتھا۔،پانچ ارب مالیت کے اس پروگرام کے تحت آزادکشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا سمیت پورے ملک میں درخت لگانے کا ہدف تھا۔نواز شریف کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت نو فروری کو نیشنل گرین ڈے قرار دیاگیا تھا جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے تمام صوبوں کی مشاورت سے فاریسٹ پالیسی دوہزار سترہ میں منظور ہوئی اس قانون سازی میں اہداف کے تعین کے ساتھ اقدامات طے کئے گئے تھیج نہیں عمران خان نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔