Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد اوسط فی یونٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعظم کا بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد اوسط فی یونٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمیتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا پو گا بجلی کی اوسط فی یونٹ کیا ہو گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔

3 سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکئیڈ صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ ،

3 سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکئیڈ ٹی او یو صارفین کے لئے بجلی کے نرخ 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر ہوئے ہیں۔

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی اوسط قیمت  31 روپے 63 پیسے فی یونٹ، کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے اورجنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخ 49 روپے 48پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

اسی طرح صنعتوں کے لیے بجلی کے یونٹ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کے لیے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا، بجلی کا اوسط قومی ٹیرف 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

 مخلتف صنعتی صارفین کی کیٹگریز کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

بی ون صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی نرخ 40 روپے 3پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے، بی ون صنعتی صارفین آن پیک کیٹگریز کے لیے  بجلی کے نرخ44 روپے 59 پیسے فی یونٹ، بی ون آف پیک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 37 روپے 47 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔

بی ٹو صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ 42 روپے 37 پیسے فی یونٹ ، بی ٹو آن پیک صارفین کے لئے 44 روپے 51 پیسے فی یونٹ اور بی ٹو آف پیک صارفین کے لئے بجلی کے نرخ 41 روپے 5 ہیسے فی یونٹ مقرر ہو گئے۔

علان کے بعد بی تھری صارفین کے لیے بجلی کے نرخ44 روپے 51پیسے فی یونٹ، بی  فور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 44 روپے51 پیسے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے عارضی بجلی سپلائی کے لئے نئے نرخ 51 روپے 92 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More